اردو

urdu

ETV Bharat / state

Airtel 5G Service in JK: جموں و کشمیر میں فائیو جی خدمات شروع

بھارتی ایئرٹیل نے جموں اور سرینگر کے بعض علاقوں میں تیز رفتار 5G خدمات کا آغاز کرتے ہوئے جموں و کشمیر اور لداخ کے مختلف علاقوں میں بھی جلد ہی 5 جی خدمات شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ Airtel rolls out 5G services in J&K

By

Published : Dec 29, 2022, 12:47 PM IST

Airtel 5G
Airtel 5g

Airtel 5G Service in JK: جموں و کشمیر میں فائیو جی خدمات شروع

سرینگر (جموں و کشمیر):بدھ کے روز بھارتی ایئرٹیل (AirTel) نے جموں و کشمیر کے بعض علاقوں میں اپنی نئی 5 جی خدمات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق ایرٹیل 5 جی خدمات فی الحال جموں کے رگھوناتھ بازار، گاندھی نگر، باہو پلازہ، جموں ریلوے اسٹیشن، چنی ہمت، پنجترتھی، گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال، جموں سیکریٹریٹ، باہو فورٹ اور کینال روڈ پر کام کر رہی ہیں۔ وہیں سرینگر میں یہ خدمات لال چوک، سرینگر سیکریٹریٹ، نشاط باغ، ڈل جھیل، راج باغ، کشمیر یونیورسٹی، چشمہ شاہی، کرن نگر، چھانہ پورہ، ڈاؤن ٹاؤن کے بعض علاقوں سمیت دیگر چند منتخب مقامات پر شروع کی گئی ہیں۔ Airtel 5G Service in Kashmir

ایرٹیل کا کہنا ہے کہ وہ مقررہ وقت میں جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اپنی خدمات دستیاب کرواتے ہوئے اپنے نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے کے لیے پر عزم ہے۔ بھارتی ایئرٹیل، جموں و کشمیر اور لداخ، کے سی او او آدرش ورما نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ائیرٹیل کے صارفین اب الٹرا فاسٹ نیٹ ورک کا تجربہ کر سکتے ہیں اور موجودہ 4جی کی رفتار سے 20-30 گنا تیز رفتار سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ہم جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو روشن کرنے کے عمل میں ہیں جو صارفین کو ہائی ڈیفینیشن ویڈیو اسٹریمنگ، گیمنگ، ایک سے زیادہ چیٹنگ، تصاویر کی فوری اپ لوڈنگ اور بہت کچھ سپر فاسٹ رسائی سے لطف اندوز ہونے کا موقع دے گا۔‘‘ Airtel 5G Service in Jammu and Kashmir

مزید پڑھیں:No Mobile Internet Connectivity in South Kashmir پلوامہ کے کئی دیہات موبائل انٹرنیٹ خدمات سے محروم

سی او او کا مزید کہنا تھا کہ ’’ایرٹیل 5 جی پلس خدمات صارفین کو مرحلہ وار دستیاب ہوں گی کیونکہ کمپنی اپنے نیٹ ورک کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے۔‘‘ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر اسپیڈ (Fast Internet) دستیاب رکھنے کا وعدہ کرتی ہے، آواز کا بہترین تجربہ، تمام 5جی اسمارٹ فونز پر کام کرے گا۔ سم کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ موجودہ ایرٹیل 4 جی سم کارڈ پر ہی 5 جی خدمات فعال ہیں۔ گذشتہ ہفتے، ائیرٹیل نے ریاست مہاراشٹرا کے پونے شہر میں اپنی 5جی خدمات شروع کیں۔ دہلی، چنئی، بنگلورو، ممبئی، حیدرآباد، پٹنہ، گروگرام، شملہ، سلیگوری، ناگپور، گوہاٹی اور وارانسی میں بھی 5 جی خدمات شروع ہو چکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details