اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: محکمہ زراعت کا نام تبدیل - دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں محکمہ پی ایچ ای (PHE) کے بعد اب محکمہ زراعت کا نام تبدیل کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر: محکمہ زراعت کا نام تبدیل
جموں و کشمیر: محکمہ زراعت کا نام تبدیل

By

Published : Jun 17, 2020, 5:10 PM IST

جموں و کشمیر کی انتظامی کونسل نے ’’محکمہ زراعت‘‘ کا نام تبدیل کرکے ’’محکمہ زراعت و بہبود کسان‘‘ رکھا ہے۔

اس ضمن میں انتظامیہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار نے وزارت زراعت کا نام بھی وزارت زراعت و کسان بہبود رکھا ہے اور اسی سلسلے میں جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نام بدلنے سے اب کسانوں کی بہبود پر زیادہ وسائل اور اسکیمیں مہیا رکھی جائیں گی تاکہ کسانوں کی حقیقی معنوں میں بہبود ہو۔

اس سے قبل انتظامیہ نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا نام تبدیل کرکے جل شکتی محکمہ رکھا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس پانچ اگست کو دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں قانونی تبدیلیاں کرنے کے علاوہ کئی اداروں اور محکموں کا نام تبدیل کیا گیا اور کئی ایک ادارے ختم بھی کئے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details