اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک برس بعد جموں و کشمیر کے دو اضلاع میں 4 جی انٹرنیٹ بحال - مواصلاتی نظام بند

محکمہ داخلہ نے باضابطہ حکم کے ساتھ دونوں اضلاع میں آزمائشی بنیادوں پر خدمات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

ایک برس بعد جموں و کشمیر کے دو اضلاع میں 4 جی انٹرنیٹ بحال
ایک برس بعد جموں و کشمیر کے دو اضلاع میں 4 جی انٹرنیٹ بحال

By

Published : Aug 16, 2020, 9:31 PM IST

Updated : Aug 16, 2020, 10:07 PM IST

جموں وکشمیر حکومت نے اتوار کے روز کہا کہ آج رات گاندربل اور ادھم پور اضلاع میں تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ بحال کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ نے ایک آرڈر میں کہا "جلد ہی آزمائشی بنیادوں پر گاندربل اور ادھم پور اضلاع میں تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بحال کیا جائے گا۔"

محکمہ داخلہ نے باضابطہ حکم کے ساتھ دونوں اضلاع میں آزمائشی بنیادوں پر خدمات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

آرڈر میں کہا گیا ہے کہ یہ خدمت آج رات 9 بجے سے 8 ستمبر 2020 تک آپریشنل ہوگی۔

آرڈر
آرڈر

واضح رہے پانچ اگست 2019 کو جموں وکشمیر کی خصوصی ائینی حیثنت منسوخ کرنے سے ایک روز قبل یعنی 4 اگست کے شام کو جموں وکشمیر میں تمام مواصلاتی نظام بند کر دیا گیا تھا۔ بعد میں جموں و کشمیر میں کالنگ سروس اور 2 جی انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی تھی لیکن خطہ میں 4 جی سروس ہنوز بند ہے۔

ایک برس سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے بعد جموں و کشمیر کے دو اضلاع میں آزمائشی بنیادوں پر سروس بحال کی گئی ہے۔

حکومت کا دعویٰ ہے کہ ملک مخالف عنصر تیز رفتار انٹرنیٹ کا استعمال کر کے شدت پسندی کو فروغ دیتے ہیں۔ تاہم انسانی حقوق کی تنظیمیں حکومت کی اس دلیل سے اتفاق نہیں رکھتی۔

مرکزی حکومت نے گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ جموں و کشمیر کے دو اضلاع میں 15 اگست کے بعد فور جی انٹرنیٹ تجرباتی طور پر بحال کی جائیں گی اور صورتحال بہتر رہنے کی صورت میں باقی اضلاع میں 4 جی انٹرنیٹ مرحلہ وار طریقے سے بحال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فور جی انٹرنیٹ کی بحالی میں کوئی اعتراض نہیں: ایل جی
اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے سپریم کورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ پر پابندی سے نہ تو کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج پر کوئی اثر پڑا ہے اور نہ ہی تعلیمی اور تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کشمیر میں سیکورٹی کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر موبائل فونز پر 4 جی انٹرنیٹ کی بحالی کے لئے ماحول سازگار نہیں ہے۔
قبل ازیں سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے کہا تھا کہ وہ مخصوص علاقوں میں 4 جی انٹرنیٹ کی بحالی کے امکانات کا جائزہ لے۔

Last Updated : Aug 16, 2020, 10:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details