مرحلہ وار بنیاد پر کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے اب دکان، سیلون اور شراب کی دکانوں کو ہفتے میں تین دن کھولنے کی اجازت ہوگی، جبکہ جموں و کشمیر میں سرکاری و نجی دفاتر بالترتیب 50 اور 33 فیصد کی صلاحیت سے کام کریں گے۔
مرحلہ وار کووڈ لاک ڈاؤن کی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ
جموں وکشمیر انتظامیہ نے پیر سے مرحلہ وار بنیاد پر کووڈ لاک ڈوان کی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں لیا جارہا ہے جب انتظامیہ نے کورونا وائرس کی پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر لاک ڈاؤن کو 15 جون تک بڑھایا تھا۔
مرحلہ وار کووڈ لاک ڈاؤن کی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ
وہیں کوچنک مراکز، جم، کلب، پارکس اور دیگر تفریحی مقامات بند رہیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹیکسی وغیرہ کو 6 جون سے 50 فیصد سواریوں کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی، جبکہ رواں ماہ کی 20 جون سے پبلک ٹرانسپورٹ 67 فیصد صلاحیت سے اپنا کام کریں گے۔
انتظامیہ کی جانب سے آؤٹ ڈور شاپنگ مالز کو متبادل دنوں میں کھولنے اجازت ہوگی، جبکہ انڈور شاپنگ مالز 25 فیصد کے حساب سے کھلی رہ سکتی ہیں۔ ریستوران صرف ہوم ڈیلوری کے لیے ہفتے کے سبھی دن کام کرسکتے ہیں۔