اردو

urdu

ETV Bharat / state

نجی اور سرکاری اسکولوں کی تعمیر سے متعلق جانکاری طلب

بی کے سنگھ کے مطابق محکمہ سے جو جانکاری مانگی گئی ہے وہ ایک طرح کا سروے ہے جس سے محکمہ کے کام کاج میں بہتری لانے کے لیے راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

School
اسکول

By

Published : Jul 17, 2021, 3:52 PM IST

ایل جی انتظامیہ نے جمعہ کے روز جموں و کشمیر میں نجی اور سرکاری اسکولوں کی تعمیر کے لیے استعمال ہونے والی اراضی سے متعلق معلومات طلب کی ہیں۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے پرنسل سیکرٹری بی کے سنگھ نے کہا کہ طلب کی گئی معلومات کے ذریعے یہ جانکاری حاصل کی جائے گی کہ کتنے اسکول سرکاری اور کتنے نجی اراضی پر تعمیر کیے گئے ہیں۔ تعمیر سے متعلق جانکاری دونوں نجی اور سرکاری اسکولوں سے مانگی گئی وہ بھی آئندہ دو ہفتے کے اندر اندر۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ اس بات کا بھی جائزہ لے رہا ہے کی سرکاری اراضی پر تعمیر کیے گئے اسکول کے لیے حکومت سے منظوری حاصل کی گئی ہے یا نہیں۔

بی کے سنگھ نے مزید کہا کہ محکمہ سے جو جانکاری مانگی گئی ہے وہ ایک طرح کا سروے ہے جس سے محکمہ کے کام کاج میں بہتری لانے کے لیے راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ہمیں فخر ہے آج بھی ہمیں یاد کیا جارہا ہے'



انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے تعمیر میں استعمال ہونے والی اراضی سے متعلق طلب کی گئی جانکاری میں اگر کوئی اسکول ایسا پایا گیا ہے جوکہ سرکاری اراضی پر بلا اجازت کے تعمیر کیا گیا ہو تو وہ معاملہ بن سکتا ہے، تاہم اس مسئلے کو حل کرنا ضروری ہے۔

واضح رہے انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ حکمنامے میں جانکاری فراہم کرنے کے لیے باضابطہ طور پر فارمیٹ بھی واضح کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details