اردو

urdu

ETV Bharat / state

Andrabi on Waqf Property وقف جائیداد پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی بہت جلد، درخشاں اندرابی - جموں وکشمیر وقف بورڈ

وقف املاک پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں درخشاں اندرابی نے کہا کہ وقف عہدیدار اپنا کام کر رہے ہیں اور جن لوگوں نے وقف املاک پر غیر قانونی طورپر قبضہ کیا ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 30, 2023, 6:32 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے اتوار کے روز کہاکہ وقف املاک پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف عنقریب کارروائی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ من کی بات پروگرام کے سو قسط پورے ہونے پر وقف بورڈ کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں طلبا ، اساتذہ اور علماءنے شرکت کی۔اطلاعات کے مطابق سری نگر میں من کی بات پروگرام کے حوالے سے وقف بورڈ نے ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جس میں سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ آج ہم من کی بات پروگرام کے حوالے سے گولڈن جبلی منا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دنیا کی تاریخ رہی ہے کسی بھی وزیر اعظم نے سو قسط پورے نہیں کئے ۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات پروگرام کے سوقسط پورے کرکے ایک تاریخ رقم کی۔وقف املاک پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں درخشاں اندرابی نے کہاکہ وقف عہدیدار اپنا کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وقف جائیداد پر جن لوگوں نے غیر قانونی طورپر قبضہ کیا ان کے خلاف عنقریب ہی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کو بھی بخشا نہیں جاے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details