اردو

urdu

ETV Bharat / state

ACB Traps, Arrests SIDCO Manager: سڈکو منیجر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار - سرینگر راشی افسر گرفتار

اینٹی کرپشن بیرو کشمیر نے جموں و کشمیر اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (سڈکو) کے سٹیٹ منیجر فیاض احمد خان کو این او سی جاری کرنے کے لیے 1.05 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے ACB Traps, arrests SIDCO Manager for accepting bribe رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔

سڈکو منیجر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
سڈکو منیجر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

By

Published : Jun 3, 2022, 8:08 PM IST

سری نگر:اینٹی کرپشن بیرو (اے سی بی) کے بیورو کو ستھرا شاہی، سری نگر کے ایک رہائشی کی جانب سے ایک شکایت موصول ہوئی جس میں شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا کہ صنعتی یونٹ کی توسیع کے لیے انہوں نے جموں و کشمیر بینک سے مالی مدد کی درخواست کی تھی ACB Traps, arrests SIDCO Manager اور لون کے اجرا کے لئے بینک نے ان سے آئی ڈی سی او (جموں و کشمیر اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن) صنعت گھر بمنہ، سرینگر سے اجرا کی گئی این او سی طلب کی۔

شکایت کنندہ کے مطابق انہوں نے فائل تیار کی اور تمام ضروری کاغذات مکمل کیے اور این او سی کے لیے سڈکو آفس بمنہ سے رجوع کیا۔ اے سی بی کے مطابق وہاں تعینات اسٹیٹ مینیجر فیاض احمد خان نے شکایت کنندہ کے حق میں مطلوبہ این او سی جاری کرنے کے لیے اپنے لئے 5 ہزار اور جنرل منیجر کے لیے 1 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ شکایت کنندہ نے 1.05 لاکھ روپے کی رشوت طلب کرنے پر بدعنوان افسران کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کی درخواست کے لیے اے سی بی سے رجوع کیا۔

اے سی بی کے مطابق شکایت کنندہ کی درخواست موصول ہوتے ہی پی سی ایکٹ 1988 کے سیکشن 7 اور تعزیرات ہند کی دفعہ 120-بی کے تحت ایف آئی آر نمبر 23/2022 پولیس تھانہ اے سی بی سرینگر میں درج کرکے فوری طور ایک ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی۔ ACB Arrests SIDCO Manager ٹیم نے فیاض احمد خان، اسٹیٹ مینیجر سڈکو صنعت گھر، بمنہ، سری نگر کو شکایت کنندہ سے رشوت کا مطالبہ کرتے اور وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

اسے اے سی بی کی ٹیم نے موقع پر ہی فیاض احمد خان کو گرفتار کر لیا، آزاد گواہوں کی موجودگی میں اس کے قبضے سے رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details