اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر میونسپل کارپوریشن کے افسران کے گھر پر چھاپہ - جموں کشمیر

اینٹی کرپشن بیورو نے منگل کے روز سرینگر کے کرسو راج باغ علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے چار سرینگر میونسپل کارپوریشن کے افسران کے گھر پر چھاپہ مارا اور اہم دستاویزات برآمد کیے۔

سرینگر میونسپل کارپوریشن کے افسران کے گھر پر چھاپہ
سرینگر میونسپل کارپوریشن کے افسران کے گھر پر چھاپہ

By

Published : Sep 1, 2020, 7:09 PM IST

اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق" موصول ہوئی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے آج ہماری ایک مشترکہ ٹیم نے راج باغ میں ہوئی ایک غیر قانونی تعمیرات کے سلسلے میں مونسپل کارپوریشن کے چار افسران کے گھروں پر چھاپہ مارا اور اہم دستاویزات برآمد کیے گئے'۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "سن 2018 کے اگست کے مہینے میں یہ بات سامنے آئی کہ سرینگر کارپوریشن نے راج باغ علاقے کے رہنے والے محمد عبداللہ ڈار کو ان کا رہائشی مکان گرانے اور اس کی جگہ پر ایک تجارتی مرکز قائم کرنے کی اجازت دی تھی۔ ڈار نے اجازت نامہ کے برعکس اپنی رہائشی مکان کے نزدیک تجارتی مرکز کی تعمیر کی۔ یہ سب سرینگر میونسپل کارپوریشن کے افسران کی دیکھ ریکھ میں ہو رہا تھا۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ اجازت نامے کی خلاف ورزی ہے کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔'

یہ بھی پڑھیں: واجبات کی ادائیگی کے لئے اسکیم متعارف

اے سی بھی کا مزید کہنا تھا کہ 'سرینگر میونسپل کارپوریشن کے افسروں نے اپنی آنکھیں موندلی اور وہاں پر چار منزلہ عمارت کھڑی ہوگی۔ یہی نہیں ڈیمولیشن کا حکم نامہ جاری کیے جانے کے 14 مہینے بعد تک بھی تعمیر کو گرایا نہیں دیا گیا۔ افسران یہ سب ایک سازش کے تحت کیا غرض بس یہ تھا کہ تعمیر کرنے والے افراد کو فائدہ پہنچانا۔"اسی تعلق سے اے سی بھی نے گزشتہ مہینے کی 27 تاریخ کو کو معاملہ درج کرکے کاروائی عمل میں لائی اور عدالت کے حکم نامے کے مطابق ان چار افسران کے گھروں پر چھاپہ ماری کی۔

چھاپوں کی تفصیلات دیتے ہوئے اے سی بھی کا کہنا ہے کہ " بمنہ کے رہنے والے مہاجرین بوجھ جو وارڈ افسر ہیں، نواب بازار کے رہنے والے نثار احمد رح جو بلڈنگ انسپکٹر ہیں، پیر باغ رہنے والے بشیر احمد شاہ جو انفورسمنٹ آفیسر ہیں اور دور والا کے رہنے والے گلزار احمد بٹ جو بلڈنگ انسپکٹر ہیں کے گھروں پر چھاپہ ماری کی گئی۔ اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details