اردو

urdu

By

Published : May 16, 2023, 5:56 PM IST

ETV Bharat / state

Tribute to Mirwaiz Moulvi Farooq میرواعظ مولوی محمد فاروق کی برسی کے موقع پر شہدائے حول کو زبردست الفاظ میں خراج پیش

میرواعظ محمد فاروق کو مسلح افراد نے سرینگر کے نگین علاقے میں 21 مئی 1990 کی صبح ان کی رہائش گاہ میں ہلاک کردیا تھا۔ اس ہلاکت کے خلاف سرینگر میں ہزاروں لوگوں نے احتجاج کیا۔ جلوس جنازہ کے دوران احتجاج کرنے والوں پر حول چوک میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے گولیاں چلائی تھیں جس میں درجنوں افراد مارے گئے اور کئی گولیاں میرواعظ کے جسد خاکی میں بھی پیوست ہوئیں۔

Mirwaiz Moulvi Farooq
میرواعظ محمد فاروق

سرینگر:جموں و کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی نےمیرواعظ مولوی محمد فاروق کے 34 ویں یوم شہادت کی مناسبت سے شہید ملت اور 21 مئی 1990 کے جانباز شہدائے حول کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہمارے محبوب اور ہر دلعزیز رہنما نے تادم شہادت عوام کی دینی، ملی، سماجی اور سیاسی سطح پر بے باک رہنمائی اور ترجمانی کرکے شہادت کو گلے لگایا اور ایک عظیم تاریخ مرتب کی۔ بیان میں تمام ائمہ مساجد سے گزارش کی گئی کہ وہ پنچگانہ نمازوں میں شہید رہنما اور دیگر جملہ شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

اس ضمن میں 19 مئی 2023 جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل شہید رہنما اور دیگر تمام شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی اور دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ عوام الناس سے شرکت کی درخواست ہے۔اس قبل جموں وکشمیر عوامی مجلس عمل، انجمن اوقاف جامع مسجد اور انجمن نصرۃ الاسلام کے ایکزیکٹیو اراکین اور سرکردہ ممبران کا ایک مشترکہ اجلاس ہفتہ شہید ملت کی مناسبت سے تقریبات کے ضمن میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں سربراہ تنظیم میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی تقریباً گزشتہ 4 سال سے غیر قانونی اور غیر اخلاقی نظر بندی اور قدغنوں پر شدید فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میرواعظ کے عزم و استقلال اور حوصلہ و استقامت کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور حکام کے جارحانہ رویے کی مذمت کی گئی۔منعقدہ اجلاس میں بانی تنظیم شہید ملت میرواعظ مولوی محمدفاروق اور 21 مئی 1990 کے جانباز شہدائے حول کو ان کی غیر معمولی اور ناقابل فراموش قربانیوں کیلئے پُر نم آنکھوں سے زبردست خراج عقیدت ادا کیا گیا۔

مزید پڑھیں:Tribute to Mirwaiz Moulvi Farooq میرواعظ مولوی محمد فاروق کی برسی کی مناسبت سے اجلاس

اجلاس میں ہفتہ بھر شہادت کی تقریبات کے حوالے سے مختلف امورات کا جائزہ لیتے ہوئے یہ بات واضح کی گئی کہ میرواعظ کی مسلسل نظر بندی اور ہر طرح کی سیاسی، سماجی سرگرمیوں پر سخت پابندیوں اور قدغنوں کے سبب اس بات کا امکان نہیں ہے کہ ہفتہ شہادت کی یادگاری تقریبات منانے کی پہلے کی طرح اجازت دی جائیگی، تاہم اجلاس میں طے پایا کہ شہید ملت اور دیگر تمام شہداء کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے 19 مئی 2023 جمعتہ المبارک کو مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل خصوصی دعائیہ مجلس، قرآن خوانی اور حسن قرات کی ایک پُر شکوہ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details