اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gadkari Inspects Work on Zojila Tunnel امرناتھ یاترا کے لئے علیحده سڑک کی تعمیر کی جائے گی، نتن گڈکری

مرکزی وزیر نتن گڈکری اتوار کو سرینگر پہنچے، سوموار کو انہوں نے ضلع گاندربل میں تعمیر کی جارہی زوجیلا اور زیڈ موڑ ٹنل کا جائزہ لیا۔ جموں کشمیر ایل جی منوج سنہا اور 14 پارلیمانی اراکین پر مشتمل ایک وفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔

نتن گڈکری
نتن گڈکری

By

Published : Apr 11, 2023, 7:00 AM IST

نتن گڈکری

سرینگر:مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائیوے نتن گڈکری نے کہا کہ امرناتھ یاتریوں کو یاترا میں آسانی لانے کے لئے پہلگام سے سنگم اور بالتل سے سونہ مرگ تک سڑکیں تعمیر کی جائے گی، اس کے لئے ڈی پی آر بنایا جارہا ہے۔ تنن گڈکری نے کہا کہ مغل شاہراہ پر سات کلومیٹر ٹنل تعمیر کی جائے گے جس کے بعد یہ شاہراہ سال بھر کھلی رہے گی۔ وزیر نے آج سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا۔ وزیرنتن گڈکری نے بتایا کہ یاترا کے لئے سڑک تعمیر کرنے سے یاتریوں کو یاترا کرنے میں وقت کم لگے گا اور موسم کی خرابی سے پیدا شدہ مشکلات بھی کم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ زوجیلا ٹنل لداخ یونین ٹریٹری کو کشمیر سے جوڑے گی اور سال بھر اس پرگاڑیوں کی آمد و رفت رہے گی۔ سرما میں برفباری کی وجہ سے لداخ کا زمینی رابطہ کشمیر سے منقطع ہوتا ہے۔ وزیر منگل کو جموں سرینگر شاہراہ کی تعمیر کا جائزہ لیں گے جس پر فلائ اوور اور سرنگوں پر کام جاری ہے۔

اس اہم شاہراہ پر ضلع رامبن کے 60 کلومیٹر راستے پر سرما میں موسم کی خرابی سے شاہراہ بند کی جاتی ہے جس سے آمدورفت پر اثر ہوتا ہے۔ تاہم اس 60 کلومیٹر شاہراہ پر نیشنل ہاوئے اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے فلائی اورز، ٹنلز اور ویا ڈکٹ تعمیر کئے جارہے ہیں،تعمیر کے بعد شاہراہ سال بھر کھلی رہی گی اور خراب موسم سے ٹریکف نظام متاثر نہیں ہوگا۔ یہ نئی شاہراہ پرانی شاہراہ کا متبادل ہوگا۔
مزید پڑھیں:Z Morh Tunnel In Sonmarg زید موڈ ٹنل کا افتتاح اکتوبر میں کیا جائے گا، نتن گڈکری


نیشنل ہائوے اتھارٹی آف انڈیا کے مطابق یہ تمام پروجکٹ سنہ 2025 کے اواخر تک مکمل ہوں گے، جس کے بعد جموں سرینگر شاہراہ پر سال بھر ٹریکف چلے گا۔ نتن گڈکری کے ساتھ پارلیمان کنسلٹیٹو کمیٹی کے 14 ممبران ساتھ ہیں جو ویزر سے زوجیلا ٹنل اور جموں و سرینگر شاہراہ کے تعمیرات کا جائزہ اور تفصیلات لے رہے تھے۔

واضح رہے کہ حالیہ بجٹ میں کشمیر میں ضلع بارہمولہ، سرینگر اوڑی ہاوئے کی تعمیر کے لیے قریبا دو ہزار کروڑ روپئے واگزار کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ضلعوں کو جوڑنے والی شاہراہوں کے لئے بھی اس بجٹ میں کچھ رقم مختص کی گئی ہے جن میں پلوامہ، شوپیان، کولگام ہاوے قابل ذکر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details