جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 85 کیسز پائے گئے ہیں، جن میں سے 12 کا تعلق جموں سے ہے اور 73 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔
حکام نے بتایا کہ 94 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 25 کا تعلق جموں سے ہے اور 69 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔
ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 48 کیسز پائے گئے ہیں۔ ضلع بارہمولہ میں 5، بڈگام میں 7، پلوامہ میں 6، کولگام میں 3، اھمپور اور سانبہ میں بالاترتیب ایک اور جموں میں 10 کیسز پائے گئے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں 1 لاکھ 26 ہزار 589 کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 820 فعال کیسز ہیں، جبکہ 1 لاکھ 23 ہزار 811 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 1958 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔ فوت شدگان میں 725 جموں سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ 1233 افراد کشمیر وادی سے تعلق رکھتے ہیں۔
میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ 820 فعال کیسز میں سے 185 کا تعلق جموں سے ہے جبکہ 635 کا تعلق کشمیر سے ہے۔ وہیں 51104 مریض اب تک صحتیاب ہو گئے ہیں جبکہ وادی کشمیر میں 72707 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔
میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں 525307 افراد کو کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جن میں سے دو مارچ 2021 تک 5126482 افراد کا ٹیسٹ منفی پایا گیا ہے۔
میڈیا بلیٹن کے مطابق ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 27085 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 461 افراد کی موت ہوئی ہے۔