اتر پردیش کے جیل میں نظر بند جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 79 اسیران کو آج ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ رہا کیے گئے تمام افراد گزشتہ سال پانچ اگست سے قبل ہی گرفتار کیے گیے تھے۔
جموں و کشمیر کی خصوصی حثیت کے خاتمے سے سے پہلے ہی ان افراد کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لےکر باہر کی مختلف جیلوں میں نظر بندرکھا گیا تھا۔
جس میں ابھی بھی سینکڑوں کی تعداد قید و بند ہیں۔گزشتہ اگست میں سابق ریاست کو دو وفاقی علاقوں میں تبدیل کیے جانے کے بعد پی ایس اے کےتحت 239 افراد کی گرفتاری عمل می لائی گئی تھی۔
ان میں سے اب بھی 160 افراد مختلف قید خانوں نظر بند ہیں۔
اس قبل گزشتہ ہفتے بھی کروناوائرس کے خطرات اور خدشات کے پیش نظر جموں کشمیر کے جیلوں میں بند 32اسیران کی نظر بندی کو ختم کیا گیا ۔
وائرس کے نتیجے میں یو ٹی جموں وکشمیر سےتعلق رکھنے والے نظر بندوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کووڈ 19 کے پھیلنے کے پیش نظر سپریم کورٹ آف انڈیا نے مرکزی سرکار کو قیدیوں کی رہائی سے متعلق ہدایات جاری کی، جس کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو اختیار دیا کہ وہ کیس کی نوعیت کے حوالے سے نظر بندوں کی رہائی عمل میں لائیں۔