تفصیلات کے مطابق خطے جموں میں 240 نئے کیسز پائے گئے ہیں اور وادی کشمیر میں 511 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔ نئے مثبت کیسز میں 54 سی آر پی ایف اہلکار اور 10 حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔
ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں 171 نئے کیسز، بارہمولہ میں 40، شوپیاں میں 62، اننت ناگ میں 11، کپواڑہ میں 3، پلوامہ میں 111، بڈگام میں 94، بانڈی پورہ میں 9، گاندربل میں 10، جموں میں 12، کھٹوعہ میں 13، راجوری میں 23، ادھمپور میں 33، رامبن میں 90، سانبہ میں2، ڈوڈہ میں 32، کشتواڑ میں 22، ریاسی میں 12 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اس کے علاوہ پونچھ میں ایک پازٹیو کیسز پایا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ آج صبح سے 8 کورونا مریضوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 254 ہو گئی ہے۔