اردو

urdu

ETV Bharat / state

65K New Voters in Srinagar سرینگر میں 65 ہزار نئے ووٹرز کا اندراج - Srinagar Voter List

سرینگر ضلع کے ڈپٹی الیکٹورل آفیسر کا کہنا ہے کہ گرمائی دارالحکومت میں ووٹر فہرست کا از سر نو جائزہ اور نئے ووٹرز کے اندراج کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

srinagar voter list
voter list

By

Published : Jan 25, 2023, 4:04 PM IST

سرینگر:جموں کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں ضلع انتظامیہ نے 65 ہزار نئے ووٹرز کا اندراج کیا ہے جس میں زیادہ تر اٹھارہ برس کی عمر پار کرنے والے نوجوان شامل ہے۔ محمد اعجاز اسد، ضلع مجسٹریٹ سرینگر، جو سرینگر ضلع کے ڈپٹی الیکٹورل آفیسر بھی ہے نے اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹر فہرست کے از سر نو جائزہ لینے اور نئے ووٹرز کا اندراج کرنے کا عمل مکمل ہوا ہے۔‘‘

اعجاز اسد نے کہا کہ اس عمل کے دوران انتظامیہ کو ضلع سرینگر سے اسی ہزار فارمز موصول ہوئے تھے جن میں پندرہ ہزار کو ڈلیٹ (Delete) کیا گیا اور 25 ہزار کا اندراج ہوا ہے۔ ڈلیٹ کے گئے ووٹرز میں فوت شدہ ووٹرز شامل ہیں یا وہ خواتین جن کا نکاح ضلع سے باہر کیا گیا ہے، یا وہ افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے ضلع سے نقل مکانی کی ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست ماہ میں چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار سنگھ نے یونین ٹریٹری میں اسمبلی انتخابات کے ووٹر فہرستوں کا جائزہ لینے اور نئے ووٹرز کا اندراج کرنے کی ہدایت دی تھی۔ یہ عمل قریباً وہ ماہ بعد مکمل کیا گیا ہے اور ہر ضلع میں اس عمل کو انجام دیا گیا۔ اس عمل کے دوران یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا کہ غیر مقامی افراد کا بھی اندراج اس فہرست میں ہو سکتا ہے جس پر کافی سیاسی ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، تاہم انتظامیہ نے اس بات کی صفائی دی تھی کہ ’’کوئی بھی غیر مقامی ووٹر یہاں کی ووٹر فہرست میں شامل نہیں ہو سکتا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:Political Reaction On New Voter List نئی ووٹر لسٹ پر سیاسی جماعتوں کا ردعمل

نئی ووٹر فہرست میں جموں کشمیر انتظامیہ نے سات لاکھ بہتر ہزار (7,72,000) ووٹرز کو شامل کیا ہے جو حکومت کے مطابق ایک ریکاڈ ہے۔ ووٹر فہرست کا جائزہ لینے کا عمل جموں کشمیر میں حد بندی کی تکمیل کے بعد کیا گیا ہے جس میں سات نئے اسمبلی حلقے قائم کئے گئے ہیں۔ ان حلقوں میں جموں صوبے میں چھ اور وادی کشمیر میں محض ایک نشست کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Farooq Abdullah on JK Voter List فاروق عبداللہ نے عوام سے ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے کی اپیل کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details