وادی کشمیر میں آئے روز عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین تصادم آرائیاں ہو رہی ہیں۔ 62 Militants Killed in Kashmir this Yearجن میں جنوری سے اب تک 62 عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کچھ سیکورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
62 Militants Killed In Kashmir This Year: کشمیر میں امسال 62 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا - عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین تصادم آرائیاں
کشمیر پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی، ہیومن نیٹ ورک اور دیگر تجربات کا استعمال کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کو عسکری صفوں میں شامل IGP Kashmir on Kashmir Militancyہونے فوراً بعد ہی ہلاک کیا جاتا ہے۔
پولیس انسپکٹر جنرل (کشمیر زون) وجے کمار نے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس ہلاک ہلاک کئے گئے عسکریت پسندوں میں 47 مقامی جبکہ 15 بیرونی تھے۔ 62 Militants Killed in Kashmir this Yearانکا مزید کہنا ہے کہ مہلوکین میں سے 39 عسکریت پسندوں کا تعلق لشکر طیبہ جبکہ 15 جیش محمد، 6 حزب المجاہدین اور 2 البدر تنظیم سے وابستہ تھے۔ ہلاک کئے گئے عسکریت پسندوں میں یوسف کانٹرو جیسے بڑے کمانڈر بھی شامل ہے۔
کشمیر پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی، ہیومن نیٹ ورک اور دیگر تجربات کا استعمال کرتے ہوئے آپریشنز کے سبب عسکریت پسندوں کو عسکری صفوں میں شامل ہونے بعد جلد ہی ہلاک کیا جاتا ہے۔ IGP Kashmir on Kashmir Militancyٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ امسال ہلاک کیے گئے 62میں سے 32عسکریت پسندوں کو عسکری صفوں میں شامل ہونے کے تین ماہ کے اندر اندر ہی ہلاک کیا گیا۔