سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے نورباغ علاقے سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے۔
سی ڈی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ دو روز قبل کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد انہیں ایس ایم ایچ ہسپتال سے سی ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا، اور آج ان کا انتقال ہو گیا۔