اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنچ ضمنی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں 59.90 فیصد پولنگ - 59.90 % voter turn

ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما نے بتایا کہ پنچ اور سرپنچ کے لیے ہوئے ضمنی انتخابات میں پنچ کے لیے 59.90 فیصد اور سرپنچ کے لیے 52.43 فیصد پولنگ ہوئی۔

پنچ ضمنی انتخابات کے پانچوے مرحلے میں 59.90 فیصد پولنگ
پنچ ضمنی انتخابات کے پانچوے مرحلے میں 59.90 فیصد پولنگ

By

Published : Dec 12, 2020, 1:32 PM IST

تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ای سی نے بتایا کہ پانچویں مرحلے میں 229 پنچ کے خالی حلقوں کے لیے ضمنی انتخابات ہوئے۔ کمیشن نے حق رائے دہی کے استعمال کے لیے صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کا وقت مقرر کیا تھا۔

کے کے شرما نے بتایا کہ پنچ ضمنی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں جموں ڈویژن سے 77.52 فیصد اور کشمیر ڈویژن سے 58.35 فیصد ووٹرز کی تعداد ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پانچویں مرحلے کے دوران خالی سرپنچ حلقوں پر 52.43 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں ڈویژن میں 75.84 فیصد پولنگ رجسٹرڈ تھی جبکہ کشمیر ڈویژن میں 42.85 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں ڈویژن سے 75.84 فیصد جبکہ کشمیر ڈویژن میں 42.85 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

ایس ای سی نے مزید کہا کہ جموں ڈویژن کے ضلع ڈوڈہ میں پنچ ضمنی انتخابات کے لیے سب سے زیادہ 90.83 فیصد ووٹنگ درج کی گئی، اس کے بعد ریاسی 88.51 فیصد اور پونچھ میں 84.09 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ اسی طرح ضلع بڈگام کشمیر ڈویژن میں 69 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ کپواڑہ 66.82 فیصد اور بانڈی پورہ میں 64.91 فیصد پولنگ ہوئی۔

ایس ای سی نے مزید کہا کہ پانچویں مرحلے میں دونوں ڈویژنوں میں سب سے زیادہ ووٹ ڈالنے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سرپنچ ضمنی انتخابات میں کپوارہ کشمیر ڈویژن میں 84.24 کے ساتھ سب سے زیادہ ووٹنگ ہوئی جبکہ بانڈی پورہ میں 71.60 فیصد اور بڈگام میں 55.78 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ جموں ڈویژن میں ووٹنگ کے اعتبار سے 81.13 فیصد کے ساتھ جموں سرفہرست ہے جبکہ پونچھ 80.37 فیصد اور ریاسی میں 79.78 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

ایس ای سی نے یہ بھی بتایا کہ سرپنچ ضمنی انتخاب کے لیے 271 اور پنچ انتخابات کے لیے 229 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ ہوئی۔

پولنگ کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے ایس ای سی نے کہا کہ پانچویں مرحلے میں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پورے خطے میں پولنگ پُر امن رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details