اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: پانچ ڈاکٹرز کی کورونا رپورٹ مثبت

جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے مثبت کیسز میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے، پیر کے روز کشمیر میں پانچ ڈاکٹرز میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی ہے۔

کشمیر میں ڈاکٹرز کورونا پازٹیو پائے گئے
کشمیر میں ڈاکٹرز کورونا پازٹیو پائے گئے

By

Published : May 18, 2020, 11:29 AM IST

سرینگر میڈیکل کالج کے ترجمان ڈاکٹر سلیم خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے شعبہ ای این ٹی کے تین، ڈینٹل کالج کا ایک اور سکمز بمنہ میں ایک ڈاکٹر مثبت پایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس ایم ایچ ایس اور ڈینٹل کالج کے ڈاکٹرز نے گزشتہ روز سرینگر کی متوفی خاتون کا علاج کیا تھا جس سے وہ اس کے رابطے میں آئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کل سرینگر کے حبہ کدل علاقے کی رہنے والی ایک جواں سال خاتون فوت ہونے کے بعد اس کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا۔

ڈاکٹر سلیم خان نے بتایا کہ یہ خاتون دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کے بعد ان ڈاکٹروں کے رابطے میں آنے والے افراد اور طبی عملے کی نشاندہی شروع کی گئی ہے اور انہیں قرنطینہ میں رکھنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جبکہ ان کا جلد ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس میں تصدیق شدہ افراد کی تعداد 1188 پہنچ چکی ہے جن میں 600 ایکٹو پازیٹو ہیں جبکہ دیگر مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ 13 افراد اس مہلک وبا کی وجہ سے فوت ہو ئے ہے۔اس وبا کی روک تھام کے لیے گزشتہ 60 دنوں سے نافذ لاک ڈاون جاری ہے جس دوران لوگ کئی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details