اردو

urdu

ETV Bharat / state

رواں برس جموں و کشمیر میں 14 پولیس اہلکار ہلاک: دلباغ سنگھ - جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری

دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں رواں برس 40 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے 14 پولیس جوان شامل ہیں۔

رواں برس جموں وکشمیر میں 40 پولیس اہلکار ہلاک: دلباغ سنگھ
رواں برس جموں وکشمیر میں 40 پولیس اہلکار ہلاک: دلباغ سنگھ

By

Published : Oct 21, 2020, 1:34 PM IST

Updated : Oct 22, 2020, 1:18 AM IST

’’جموں کشمیر میں رواں برس عسکری حملوں کے دوران 14 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔‘‘ جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے اس بات کا انکشاف بدھ کو سرینگر کے مضافات میں واقع زیون پولیس ٹریننگ سینٹر میں پولیس یاد گار دن کے دوران اپنی تقریر میں کیا۔

دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں رواں برس میں کل 40 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جن میں 14 جموں و کشمیر پولیس جوان بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے جموں و کشمیر پولیس کے چھ ہزار اہلکار عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پورے ملک میں آج پولیس یاد گار دن منایا جا رہا ہے جس دوران دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری میں بھی اس تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

زیون میں منعقدہ اس تقریب میں جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔

Last Updated : Oct 22, 2020, 1:18 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details