اردو

urdu

ETV Bharat / state

DC Transferred In JK جموں کشمیر میں سات ڈپٹی کمشنرز کا تبادلہ

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جمعرات کے روز جموں وکشمیر کے 21 افسران کا تبادلہ کیا ہے۔ ان افسران میں سات ضلع ترقیاتی کمشنرز بھی شامل ہے۔

21-officers-including-7-dc-transferred-in-jk
جموں کشمیر میں سات ڈپٹی کمشنرز کا تبادلہ

By

Published : Apr 27, 2023, 9:11 PM IST

سرینگر:جموں کشمیر انتظامیہ میں جمعرات کی دیر شام آج کئی ڈپٹی کمشنرز کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ جن ضؒع ترقیاتی کمشنرز کا تبادلہ کیا گیا ان میں پلوامہ، اننت ناگ، شوپیان، بڈگام، ادھمپور، پونچھ اور سانبہ اضلاع شامل ہے۔ جموں و کشمیر کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے حکمنامے کے مطابق ضلع پلوامہ میں تعینات بصیرالحق چودھری کا تبادلہ کرکے بشارت قیوم کو نیا ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔بصیرالحق چودھری کو کشمیر پاؤر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔

جموں کشمیر میں سات ڈپٹی کمشنرز کا تبادلہ
کشمیر پاؤر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا منیجنگ ڈائریکٹر چودھری یاسین کا تبادلہ کرکے ضلع پونچھ کا ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔چودھری یاسین کو ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت کی جگہ پر تعینات کیا گیا ہے جن کو اب سڈکو کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ ان کو سیکاپ کا اضافی عہدہ بھی دیا گیا ہے۔
جموں کشمیر میں سات ڈپٹی کمشنرز کا تبادلہ
اس طرح ضلع ترقیاتی کمشنر بشارت قیوم کو تبدیل کرکے ضلع پلوامہ میں تعینات کیا گیا ہے۔ضلع بڈگام کے ڈپٹی کمشنر سعید فخرالدین احمد کو ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر فضل الحسیب کو تبدیل کر کے ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں منتخب کیا گیا۔وہیں محکمہ سیاحت کے نئے ڈائریکٹر راجہ یعقوب فاروق ہوں گے جو اس سے پہلے محکمہ بجلی کے ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے پر فائز تھے۔

مزید پڑھیں:Transfer Of JKAS Officers جموں و کشمیر میں افسران کے تبادلے اور تقرریاں


ضلع شوپیان کے ڈپٹی کمشنر سچن کمار وہستی کو تبادلہ کرکے ضلع ٹرقیاتی کمشنر ادھمپور میں تعینات کیا گیا ہے۔ وہ راہل پانڈے کی جگہ تعینات کئے گئے ہیں جن کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں نئی تعیناتی کے لئے انتظار کرنا ہوگا۔ڈائریکٹر انفارمیشن اکشے لاربو کو ضلع بڈگام کا ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔منگو شیرپا کو ڈائریکٹر انفارمیشن کا اضافی عہدہ دیا گیا ہے۔ مذکورہ افسر جموں کشمیر ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے۔ ان کا تبادلہ ایل جی کے دفتر میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری کیا گیا ہے۔ابھیشیک شرما کو ضلع سانبہ کا ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ جے کے ای جی اے محکمے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر فائذ تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details