سرینگر:جموں اورکشمیر دونوں صوبوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کا بہتر نظام، ماحولیاتی، سماجی اور مالی طور پر پائیدار نیٹ ورک قائم کرنے کے لیے 200 الیکٹرک بسوں (مسافر بردار گاڑیوں) کا ایک مضبوط نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ’’ٹاٹا موٹرس‘‘ اور ’’چلو موبائلٹی‘‘ نے باہمی طور ایک اسٹریٹجک تعاون کیا ہے۔ جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے چیف سیکریٹری اورن کمار مہتا اور ہاؤسنگ اربن اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکریٹری دھیرج گپتا کی موجودگی میں دونوں فرموں کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ 200 Electric Buses for J and K
اس پروجیکٹ کے تحت ٹاٹا موٹرز اور چلو موبائلٹی مشترکہ طور پر جموں سمارٹ سٹی اور سرینگر سمارٹ سٹی کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر دونوں شہروں میں الیکٹرک بسوں کے کام کو ہموار طریقے پر چلانے کے لیے کام کریں گے۔ Electric Buses for Jammu and Kashmir