سرینگر:جموں و کشمیر میں کانگریس پارٹی چھوڑ کر جانے والے تقریبا اٹھارہ لیڈارن کانگریس میں دوبارہ شامل ہوگئے ہیں۔ان لیڈران میں کانگریس کے دلت لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلٰی تارہ چند اور سابق وزیر پیرزادہ سعید، سابق رکن کونسل مظفر پرے، سابق رکن اسمبلی بلوان سنگھ اور جموں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایم کے بھردواج شامل ہیں۔ ان لیڈران نے آج آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر دفتر دلی میں کانگریس جنرل سیکرٹری کے سی وینوگوپال سمیت دیگر لیڈران کی موجودگی میں کانگریس میں واپسی کی ہے۔اس تقریب میں جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول بھی موجود تھے۔ Azad loyalists Return to Congress
تارہ چند اور پیر زادہ محمد سعید نے واپسی کے دوران کہا کہ ان سے بہت بڑی غلطی ہوئی تھی اور وہ کانگریس کے شکر گزار ہے کہ ان کی غلطی کو معاف کردیا گیا اور انہیں پارٹی میں واپس لے لیا گیا۔ پیر زادہ نے کہا کہ اگر صبح کا بھولا شام کو گھر واپس آئے، تو اس سے بھولا نہیں کہتے۔ قابل ذکر ہے کہ ان لیڈران کے ساتھ ان کے کارکنان بھی آزاد کی پارٹی کو الوداع کہہ کر واپس کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔ کانگرس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قدم کانگریس کے لئے راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو یاترا' جموں و کشمیر پہنچے سے قبل پارٹی کے لیے مثبت مانا جارہا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ یہ تمام لیڈران آزاد کے قریبی مانے جاتے تھے اور ان کے سیاسی کیریئر میں آزاد کا اہم کردار رہا ہے۔ Azad loyalists Return to Congress