اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: 17 سالہ نوجوان نے جہلم میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی

سرینگر کے نورباغ علاقے میں سیمنٹ پل سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگاکر ایک اور نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

سرینگر: 17سالہ نوجوان نے جہلم میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی
سرینگر: 17سالہ نوجوان نے جہلم میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی

By

Published : Jun 26, 2021, 1:12 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے ایک 17 برس کے نوجوان نے گزشتہ شب سرینگر کے نور باغ علاقے میں دریائے جہلم میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق ’’کپوارہ کے رہنے والے ثاقب احمد آہنگر نے جمعہ کی شام دریائے جہلم میں چھلانگ لگاکر خودکشی کر لی، وہ سرینگر کے شہر خاص کے کاوڈارہ علاقے میں اپنے رشتہ دار کے ساتھ کرائے پر مقیم تھے۔‘‘

ثاقب گیارہویں جماعت کا طالب علم تھا اور خودکشی سے قبل اس نے ایک ویڈیو ریکارڈ کیا جس میں اس نے اپنے والدین سے معافی مانگی ہے۔

مزید پڑھیں:کھائی میں گرنے سے ایک شخص کی موت

قابل ذکر ہے کہ رواں ماہ کے دوران نورباغ علاقے میں سیمنٹ پل سے خودکشی انجام دیے جانے کا یہ تیسرا معاملہ ہے۔ خودکشی کے بڑھتے رجحان پر عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details