اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر:1695 مسافروں کے ساتھ 16 پروازوں کی آمد

چھہ پروازوں میں سوار کل 341 مسافر جموں ایئر پورٹ پہنچے جبکہ تقریبا 1354 مسافر 2 ایئر انڈیا انٹرنیشنل پروازوں سمیت 10 پروازیں آج سری نگر ہوائی اڈے پہنچے۔

جموں و کشمیر:1695 مسافروں کے ساتھ 16 پروازوں کی آمد
جموں و کشمیر:1695 مسافروں کے ساتھ 16 پروازوں کی آمد

By

Published : Jun 1, 2020, 10:33 AM IST

جموں و کشمیر میں گھریلو پروازوں کا آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے7 ویں دن جموں اور سرینگر ہوائی اڈوں پر تقریبا 1695 مسافروں کے ساتھ 16 پروازیں آج پہنچ گئیں۔

چھہ پروازوں میں سوار کل 341 مسافر جموں ایئر پورٹ پہنچے جبکہ تقریبا 1354 مسافر 2 ایئر انڈیا انٹرنیشنل پروازوں سمیت 10 پروازیں آج سری نگر ہوائی اڈے پہنچے۔

جموں اور سرینگرایئر پورٹ پہنچنے کے بعد، تمام مسافروں کو کورونا وائرس کا ٹسٹ کیا گیا ۔

حکومت نے شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارتوں کے ذریعہ مقرر کردہ رہنما خطوط اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے مسافروں کو قرنطین مراکز تک پہنچنے ، اسکریننگ ، نمونے لینے اور مناسب نقل و حمل کے لئے وسیع انتظامات کیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details