جموں و کشمیر میں پندرہ برس پرانی نجی اور کمرشیل گاڑیوں کو عنقریب ہی کنڈم قرار دیا جائے گا۔ حکومت نے محکمہ ٹریفک کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ 31 دسمبر 2005 کو رجسٹر شدہ کسی بھی گاڑی کے کاغذات کی تجدید اب کسی بھی صورت میں نہ کریں۔
مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ و ہائے ویز نے جموں و کشمیر کی حکومت کو ہدایات دی ہے کہ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر میں 15 برس پرانی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہ دیے جائے اور ساتھ ہی ایسی گاڑیوں کی فٹنس سرٹفیکیٹ اور دوسرے ضروری کاغذات کی تجدید کا کام بند کریں۔
اس ضمن میں جموں و کشمیر کے تمام آر ٹی اوز کو ہدایات جاری کی گئ ہے کہ وہ 15 برس پرانے کسی بھی نجی یا مسافر بردار گاڑی کے کاغذات دوبارہ نہ بنائیں۔