اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا کیسز میں اضافہ

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 140 نئے کورونا کیسز پائے گئے ہیں، جس کے ساتھ ہی اس یونین ٹریٹری میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 097 ہو گئی ہے۔

کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ
کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

By

Published : Mar 18, 2021, 10:37 PM IST

تازہ معاملات میں 25 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 115 کیسز کشمیر میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 74 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 16 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 58 کشمیر سے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور مریض کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1978 تک ہو گئی ہے۔ فوت شدہ شخص کا تعلق وادی کشمیر سے ہے۔

سرینگر ضلع میں سب سے زیادہ 75 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ضلع بارہمولہ میں 17، بڈگام میں 6، پلوامہ میں 2، کپواڑہ اور بانڈی پورہ میں ایک ایک، کولگام میں 2 اور شوپیاں میں 5 کیسز پائے گئے ہیں۔ خطے جموں کے ضلع جموں میں 17 کیسز، ادھمپور میں 2، ڈوڈہ میں ایک، کھٹوعہ میں 2 کیسز پائے گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں 1 لاکھ 28 ہزار 097 افراد کووڈ 19 سے متاثر ہوئے ہیں۔ جن میں سے 1073 فعال کیسز ہیں، تاہم 1 لاکھ 25 ہزار 046 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں اس کے علاوہ 1978 افراد کی موت ہوئی ہے۔ فوت شدہ افراد میں 731 جموں سے ہیں جبکہ 1247 کشمیر سے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details