تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 696 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور اس طرح سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 35،831 ہو گئی ہے۔
ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ سرینگر میں 194 کیسز سامنے آئے ہیں جنکہ بارہمولہ میں 40، پلوامہ میں 57، بڈگام میں 59، اننت ناگ میں 31، بانڈی پورہ میں 30، کپواڑہ میں 25، کولگام میں 11، شوپیاں میں 9، گاندربل میں 38، جموں میں 109، راجوری میں 8، کھٹوعہ میں 27، ادھمپور میں 23، سانبہ میں 9، رامبن میں 1، پونچھ میں 8، ریاسی میں 5 اور کشتواڑ میں 6 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہے۔