جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں تین برس بعد ٹرانسپورٹ ایسوسیشن کے الیکشن منعقد کیے گئے جس میں صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور خزانچی کا انتخاب کیا گیا۔ یہ الیکشن گزشتہ تین برس کے بعد شوپیان میں ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی غرض سے عمل میں لائے گئے۔
بتا دیں کہ جنوبی کشمیر کا پہاڑی ضلع شوپیان پوری دنیا میں میٹھے اور رس دار سیبوں کی وجہ سے مشہور ہے اور یہاں کی قریب 90 فیصد آبائی کا کاروبار انہی سیبوں سے منسلک ہیں۔
دفعہ 370 اور 35اے کی منسوخی اور کورنا وائرس کی وجہ سے جہاں جموں و کشمیر میں کاروباری سرگرمیاں کہی دیر تک ٹھپ ہو کر رہ گئی اور بے روزگاری کی شرح فیصدی میں اصافہ ہوگیا وہیں حکومت کی طرف سے آئے روز بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور دوسری جانب کچھ تعلیم یافتہ نوجوان بھی اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی روزگار دینے کے لیے اہم رول ادا کررہے ہیں اور خود جدید طریقہ سے روزگار کے مواقع پیدا کررہے ہیں۔