اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mughal Road Update: مغل روڈ پر برف ہٹانے کا کام جاری

ٹریفک حکام کے مطابق مغل روڈ کے پیر کی گلی علاقہ میں برفباری کے سبب 21 اکتوبر کو شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بند رہے گی۔ حکام نے سڑک کو بحال کرنے کے لیے مشنری تعینات کی اور روڈ پر برف ہٹانے کا کام جاری ہے ۔Snow Clearance in Mughal Road

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 20, 2022, 10:22 PM IST

شوپیاں: وادی میں رواں برس کی پہلی برف باری سے خطہ پیر پنچال کو وادی کے ساتھ جوڑنے والی واحد مغل شاہرہ بند ہوگئی ہے۔ گزشہ شب موسم کی پہلی برف باری ہوئی، جس کے بعد یہ شاہراہ پوری طرح سے آمدو رفت کے لیے بند ہوگئی ہے۔ JK parts receive fresh snowfall

مغل روڈ پر برف ہٹانے کا کام جاری

ڈی ٹی آئی اعجاز مرزا نے بتایا کہ گزشتہ شب سے ہی ناساز گار موسم کے سبب مغل شاہرہ کو آمد و رفت کے لئے بند کرنے اعلان کیا گیا ہے۔ رواں برس کی پہلی برفباری کے بعد سڑک کو بند کردیا گیا۔ Mughal Road Closed After Fresh Snowfall

وہیں انتظامیہ کے مطابق برفباری کے پیش نظر شاہراہ کو آمد و رفت کے لیے بحال کرنے کے لیے مشنری موقع پر پہنچ گئی اور برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کل مغل روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:Weather Forecast Kashmir رواں ماہ کے آخر تک موسم خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

ٹریفک حکام کے مطابق مغل روڈ کے پیر کی گلی علاقہ میں برفباری کے سبب 21 اکتوبر کو شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بند رہے گی۔ وہیں موسم میں بہتری کی صورت میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر جموں سے سرینگر ٹریفک کی اجازت ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے بتایا کہ وادی میں جمعرات کی شام سے موسم میں بتدریج بہتری واقع ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں اگلے دس روز کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس دوران 26 اور27 اکتوبر کو مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے لیکن بارشیں متوقع نہیں ہیں۔Deputy director Meteorological dept Srinagar Mukhtar Ahmad

ABOUT THE AUTHOR

...view details