پونچھ اور راجوری اضلاع کو وادی کشمیر سے جوڑنے والی 84 کلومیٹر طویل تاریخی مغل شاہراہ پر جمعہ کو برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔Snow Clearance Started on Mughal Road شاہراہ پر ضلع شوپیاں کے ہیر پورہ علاقے میں 3 فٹ برف جمع ہے جبکہ دبجن میں 6 اور پیر کی گلی میں 7 فٹ برف جمع ہے۔
تاریخی مغل روڈ کو گذشتہ سال دسمبر مہینے میں شدید برفباری کے بعد ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ جمعہ کو شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ شوپیان سے پیر کی گلی تک اپریل ماہ میں برف ہٹانے کا مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ سڑک کی مکمل بحالی کا انحصار موسم کی صورتحال پر منحصر ہے، انکے مطابق شاہراہ پر متعدد مقامات پر کئی فٹ برف جمع ہے۔