جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں تین روز تک جاری رہنے والے انکاؤنٹر میں مارے گئے دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف آج جزوی ہڑتال کی گئی ہے۔ قصبہ میں تمام تر دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ تاہم سڑکوں پر ٹریفک کی آمد رفت جاری ہے۔
یاد رہے کہ سنیچر کے روز ضلع کے راولپورہ علاقے میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین تین روز تک جاری رہنے والے اس انکاؤنٹر میں مطلوب جیشِ محمد کمانڈر ولایت حسین سمیت دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔
ادھر قصبہ میں ان ہلاکتوں کے خلاف آج ہڑتال ہے جبکہ دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے۔
عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف شوپیان میں ہڑتال - ETV BHARAT
راولپورہ علاقے میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین تین روز تک جاری رہنے والے انکاؤنٹر میں مطلوب جیشِ محمد کمانڈر ولایت حسین سمیت دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔
عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف شوپیان میں ہڑتال
بٹہ پورہ چوک میں نوجوانوں کی کچھ ٹولیاں سڑکوں پر نمودار ہوئیں جنہوں نے کچھ کھلی دکانوں کو بند کروا دیا اور اس دوران وہاں سے گزری پولیس گاڑی پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔ تاہم کچھ ہی لمحہ تک پتھراؤ جاری رہنے کے بعد حالات معمول پر آگئے۔