شوپیاں: ضلع ہیڈ کوارٹر شوپیان سے محض 7 کلومیٹر کی دوری پر واقع کٹہ پورہ علاقے کی بستی میں گذشتہ 8 روز سے بجلی سپلائی Electricty Issues بند ہے، جب کہ ہر مہینے بجلی کے بل لوگوں کے گھروں تک پہنچ جاتے ہیں۔ Power Crisis in Shopian Village
حالت یہ ہے کہ ان علاقہ جات تک بجلی پہنچانے کے لئے درختوں اور لکڑی کے عارضی کھمبوں پر تاریں لٹکائی گئیں ہیں۔ بجلی کی تاریں اتنی نیچے ہیں کہ عام انسان کو سر جھکا کے چلنا پڑتا ہے اور یہ تاریں کسی بھی انسان کے لیے جان لیوا بھی ہو سکتی ہیں۔ Power Crisis in Shopian Village
مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے متعلقہ محکمے یعنی پی ڈی ڈی کو کئی بار آگاہ کیا کہ علاقے میں بجلی کے کھمبے نصب کیے جائیں تاکہ بجلی کی سپلائی مسلسل جاری رہ سکے اور کسی حادثہ کا بھی اندیشہ نہ رہے لیکن متعلقہ محکمہ گہری نیند میں ہے۔