اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع شوپیاں میں راہگیروں میں فیس ماسک تقسیم

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں جموں و کشمیر پولیس نے فیس ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیے۔

ضلع شوپیاں میں پولیس نے راہگیروں میں فیس ماسک تقسیم کیے
ضلع شوپیاں میں پولیس نے راہگیروں میں فیس ماسک تقسیم کیے

By

Published : Jun 3, 2021, 6:22 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے اور انہیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے متعلق بیدار کرنے کی غرض سے شوپیان پولیس کے اہلکاروں نے ہیرپورہ، شوپیاں کے بازار میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیے۔

ضلع شوپیاں میں پولیس نے راہگیروں میں فیس ماسک تقسیم کیے

پولیس کا کہنا ہے کہ ’’کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے ہر ایک شخص کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اور وضع کیے گئے ایس او پیز خصوصا، ماسک پہننے، ہاتھ صاف رکھنے اور سماجی دوری برقرار رکھنے سے ہی وائرس کے پھیلائو کو روکا جا سکتا ہے۔‘‘

ایس ایس پی شوپیاں کی ہدایت پرضلع کے مقامات پر پولیس اہلکاروں نے ٹرانسپورٹروں اور راہگیروں میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے فیس ماسک اور سینٹازر تقسیم کئے اور شہریوں کو کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

پولیس اہلکاروں نے لوگوں کو کورونا وبا سے بچنے کے لئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے، میل جول سے گریز کرنے اور سینی ٹائزرز اور دستانوں کے استعمال کو یقینی بنانے کی تلقین کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details