اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیاں ہسپتال میں ٹرونیٹ مشین نصب، ایک گھنٹے میں ملے گی کورونا رپورٹ

اس مشین کے نصب ہونے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا پتہ بہت ہی جلد سے لگایا جاسکے گا اور اس مہلک بیماری کو مزید پھیلنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔

Shopian hospital gets truenat machine covid 19 teat results in 1 hour
شوپیان ہسپتال میں ٹرونیٹ مشین نصب، ایک گھنٹے میں ملے گی کورونا رپورٹ

By

Published : Jun 28, 2020, 1:22 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع ہسپتال شوپیاں میں محکمہ صحت کی جانب سے ٹرونیٹ (truenat) مشین نصب کی گئی ہے جسکی وجہ سے کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ صرف ایک گھنٹے میں مل سکتی ہے۔
اس مشین کے نصب ہونے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا پتہ بہت ہی جلد سے لگایا جاسکے گا اور اس مہلک بیماری کو مزید پھیلنے سے بھی روکا جاسکے گا۔
ٹرونیٹ مشین کو ضلع ہسپتال شوپیاں میں نصب کرنے کی مقامی لوگوں نے سراہنا کی ہے۔

شوپیان ہسپتال میں ٹرونیٹ مشین نصب، ایک گھنٹے میں ملے گی کورونا رپورٹ

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے معاملوں کے پیش نظر آنے والے دنوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ ایسے میں ضلع میں طبی سہولیات کو بہتر کرنا ضروری تھا تاکہ نئے چیلنجز سے نمٹا جا سکے اور اموات کو روکا جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا ٹیسٹ کو آسان بنانے کے ساتھ ہی رپورٹ کا جلد از جلد حاصل کرنا بھی ضروری ہے تاکہ وقت پر علاج شروع کیا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details