اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tiranga Rally in Shopian: شوپیاں میں گورنمنٹ ملازمین کی ترنگا ریلی

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں گھنٹہ گھر سے جامع مسجد شوپیاں تک ایک ترنگا ریلی کا انعقاد عمل میں لایا گیا Govt Employees Participated in Shopian Tiranga Rallyجس میں سرکاری ملازمین اور سماجی کارکنان نے حصہ لیا۔

By

Published : Aug 8, 2022, 6:00 PM IST

شوپیاں میں گورنمنٹ ملازمین کی ترنگا ریلی
شوپیاں میں گورنمنٹ ملازمین کی ترنگا ریلی

شوپیاں: وادی کشمیر میں بھی دیگر ریاستوں کی طرح ’’ہر گھر ترنگا مہم‘‘ کے حوالے سے آگاہی پروگرامز اور ریلیز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے وہیں انتظامیہ سمیت سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ Govt Employees Participated in Shopian Tiranga Rallyجموں و کشمیر کے طول و ارض میں اس مہم کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کیلئے تیاریاں جاری ہیں اور حکومت کی جانب سے مختلف پروگرامز منعقد کئے جا رہے ہیں۔

شوپیاں میں گورنمنٹ ملازمین کی ترنگا ریلی

’’ہر گھر ترنگا‘‘ مہم کے حوالے سے پہاڑی ضلع شوپیاں میں بھی ترنگا ریلی کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ضلع انتظامیہ شوپیاں کی جانب سے قصبہ شوپیاں کے مین چوک سے سرکاری ملازمین اور سماجی کارکنان نے ایک ترنگہ ریلی برآمد کی۔ Shopian Govt Employees Organised Tiranga Rallyترنگہ ریلی قصبہ شوپیاں کے گھنٹہ گھر سے جامع مسجد شوپیاں تک نکالی گئی جس میں کافی تعداد میں سرکاری ملازمین نے حصہ لیا۔

ترنگہ ریلی میں سماجی کارکنان سمیت مقامی باشندوں نے بھی حصہ لیا۔ یہ ترنگہ ریلی ڈپٹی کمشنر شوپیاں کی ہدایت پر نکالی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details