ضلع شوپیان کے ترینز علاقے سے تعلق رکھنے والے حاذق پرویز لون نے ملکی سطح کے نیٹ یوجی امتحان میں 720 میں سے 710 پوائنٹس حاصل کرکے 10 واں رینک حاصل کیا ہے۔ حازق کے والد پھلون کے تاجر سے وابستہ ہیں۔ NEET UG 2022
حازق پرویز جو کہ اس امتحان میں جموں وکشمیر سے ٹاپر بھی ہے، اپنے کامیابی پر کافی خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں توقع کر رہا تھا کہ میں نیٹ میں کامیابی حاصل کروں گا، لیکن 10واں رینک حاصل کرنا میری توقعات سے باہر تھا۔ مجھے یقین نہیں آیا کہ جب مجھے معلوم ہوا کہ میں ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل ہوں۔'
شوپیان میں پھل تاجر کے بیٹے نے نیٹ میں 10 واں رینک حاصل کیا حاذق نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اساتذہ دیتے ہوئے کہا کہ 'میری کامیابی والدین اور آکاش انسٹی ٹیوٹ سرینگر کے اساتذہ کے تعاون اور کوششوں کے بغیر ممکن نہیں تھی۔'
حاذق نے آٹھویں تک ڈولفن پبلک اسکول پلوامہ میں تعلیم حاصل کی اور پھر شاہ ہمدان پبلک اسکول شوپیاں میں شفٹ ہو گئے۔10ویں جماعت کا امتحان پاس کرنے کے بعد وہ 11ویں اور 12ویں جماعت کے لیے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ترکوانگام شوپیاں میں داخل ہوا۔
انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل سنوارنے کے لیے سخت محنت کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران جب ہم آف لائن سے آن لائن منتقل ہوئے، مجھے ذاتی طور پر شوپیان میں انٹرنیٹ کی بندشوں کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا خواب ڈاکٹر بننا تھا جو اب پورا ہونے جا رہا ہے اور میں نیورولوجی برانچ کا انتخاب کروں گا اور نیورولوجسٹ بنوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: NEET 2022 Result ہریانہ کی تنشکا نے نیٹ امتحان میں اول مقام حاصل کیا