اردو

urdu

شوپیان انکاونٹر: ہلاک ہوئے عسکریت پسندوں کی شناخت ظاہر

By

Published : Mar 28, 2021, 9:37 PM IST

ذرائع نے بتایا کہ عنایت اللہ نے 28 فروری 2018 جبکہ عادل احمد ملک نے 29 اگست 2020 کو عسکریت پسندوں کی صف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

لشکر طیبہ سے منسلق
لشکر طیبہ سے منسلق

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے وانگام علاقے میں ہفتہ کی شب سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں دو عسکریت پسند اور ایک فوجی جوان ہولدار پنکو کمار ہلاک ہوا تھا۔

وہیں، فوجی زرائع نے ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت حزب المجاہدین سے منسلق عنایت اللہ احمد شیخ ولد محمد عمین شیخ ساکنہ رامنگرری شوپیان اور لشکر طیبہ سے منسلق عادل احمد ملک ولد نظیر احمد ملک ساکنہ کوکرناگ اننت ناگ کے طور پر کی ہے۔

زرائع نے بتایا 'عنایت اللہ نے 28 فروری 2018 جبکہ عادل احمد ملک نے 29 اگست 2020 کو عسکریت پسندوں کی صف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

انکاؤنٹر کے شروعاتی لمحوں میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے دو فوجی اہلکار زخمی ہو ئے تھے۔ جنہیں فوری طور علاج کے لیے ہیلی کاپٹر میں سرینگر کے بادمی باغ میں آرمی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہولیدار پنکو کمار کی موت ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیے
سی آر پی ایف بنکر پر گرینیڈ حملہ، دو مقامی افراد زخمی

سکیورٹی فورسز نے مارے گئے عسکریت پسندوں سے ہتھیار جن میں ایک ایم 4 رائفل، ایک اے کے 47 رائفل اور ایک پستول برآمد کی ہے۔ ادھر ضلع میں ہفتہ کی رات انکاؤنٹر شروع ہوتے ہی موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا تھا۔ جو آج دوپہر ایک بجے پھر سے بحال کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details