اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیاں تصادم اختتام پذیر

ریاست جموں و کشمیر میں ضلع شوپیاں کے پاندوشن علاقے میں 40 گھنٹوں تک جاری رہنے والے تصادم میں دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد ختم ہوا۔ اس دوران ایک غیر ریاستی مزدور اور ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

شوپیاں انکائونٹر اختتام پذیر، 2عسکریت پسند، 1فوجی اہلکار 1غیر ریاستی مزدور ہلاک

By

Published : Aug 3, 2019, 3:31 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق اس انکاونٹر میں دو عسکریت پسند مارے گئے جن کی شناخت زینت الاسلام نائیکو ساکنہ میمندر اور منظور احمد ساکنہ وچی شوپیان کے طور پر ہوئی ہے اس دوران جاے انکاونٹر سے ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کے ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں جن میں ایک AK47 اور SLR رائفل شامل ہے۔

ہلاک ہونے والے غیر ریاستی مزدور کی شناخت بہار کے سوپاول کے رہنے والے محمد مجیب ولد محمد اختر مسوری کے طور پر ہوئی ہے۔

شوپیاں انکائونٹر اختتام پذیر، 2عسکریت پسند، 1فوجی اہلکار 1غیر ریاستی مزدور ہلاک

انکاونٹر کے دوران کافی تعداد میں مقامی نوجوانوں نے فورسز اہلکاروں پر پتھراؤ کیا جنہیں منتشر کرنے کے لیے فورسز اہلکاروں نے پیلٹ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جسکی وجہ سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔

ادھر ضلع شوپیان میں آج مکمل ہڑتال رہی تمام دکانیں، کاروباری اور تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد رفت بھی کم رہی۔

وہیں ضلع میں تین دنوں سے موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل رکھا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details