شوپیاں:فورسز اہلکاروں نے شوپیاں ضلع کے مارہینگ کیگام علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقہ کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے شوپیاں کے مارہینگ کیگام علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقہ کے تمام خارجی اور اندرونی راستوں کو سیل کر دیا ہے اور کسی بھی شخص کو علاقہ کی اور جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔یہ خبر تحریر کرنے تک علاقے میں گھر گھر تلاشی آپریشن شروع ہے۔
Search operation in Shopian شوپیاں کے مارہینگ کیگام علاقہ میں سرچ آپریشن - شوپیاں میں کاسو
پہاڑی ضلع شوپیاں کے مارہینگ کیگام علاقے میں سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ فوج پولیس اور سی آر پی ایف نے علاقہ کو محاصرے میں لیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔Caso In Shopian
Etv Bharat
مزید پڑھیں:Militant Associates Arrested in Shopian شوپیاں میں عسکریت پسندوں کے دو معاون گرفتار
واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے شوپیاں کے چیک کیلر علاقے میں عسکریت پسندوں کے دو معاون کو اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار معاون عسکریت پسند تنظم کے وابستہ ہے۔ Militant Associates Arrested in Shopian