جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں سکیورٹی فورسز اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد آونیرا علاقے کو محاصرے میں لے لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔Search Operation in Shopian
ذرائع کے مطابق فوج کی فرسٹ راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے ضلع شوپیاں کے آونیرا علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔