اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیان: نائب کمشنر کے تبادلہ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ

ضلع شوپیان کے نائب کمشنر چودھری محمد یاسین کے ٹرانسفر کے خلاف شوپیان قصبہ میں مقامی لوگوں نے احتجاج کیا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ شدید سردی کے ایام میں چودھری محمد یاسین کے تبادلہ کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور کم سے کم انھیں موجودہ مقام پر مارچ تک کے لیے بحال کیا جائے۔

By

Published : Jan 17, 2021, 5:38 PM IST

protest in shopian
شوپیان: نائب کمشنر کے ٹرانسفرکو منسوخ کرنے کا مطالبہ

جنوبی کشمیر، ضلع شوپیان کے نائب کمشنر چودھری محمد یاسین کا ضلع سے تبادلہ کیے جانے کے خلاف شوپیان قصبہ میں سماجی کارکنان، بازار کمیٹی اور اسٹریٹ وینڈرس ایسوسیشن کے کارکنان نے احتجاج کیا۔

شوپیان: نائب کمشنر کے ٹرانسفرکو منسوخ کرنے کا مطالبہ

احتجاج کرنے والوں نے نائب کمشنر کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ چودھری محمد یاسین کے تبادلے کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور انھیں کم سے کم مارچ تک کسی دوسرے مقام پر ٹرانسفر نہ کیا جائے۔

سماجی کارکن ماگرے منصور نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ نائب کمشنر چودھری محمد یاسین شوپیاں میں ایک سماجی کارکن کی طرح کام کرتے رہے ہیں۔ انھوں ہر چھوٹے بڑے مسئلے پر عوام کا ساتھ دیا ہے۔ یہاں تک کہ گاؤں گاؤں جاکر انہوں نے از خود لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم لوگ انتظامیہ کے طریقہ کار میں مداخلت نہیں کر رہے ہیں اور نا ہی کرنا چاہیے۔ ہم تو دوسرے اور نئے نائب کمشنر کو خوش آمدید بھی کرتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ صرف یہ ہے کہ چودھری محمد یاسین کو مارچ تک کہیں دوسری جگہ پر ٹرانسفر نا کیا جائے۔

ایک دوسرے سماجی کارکن ارنجیت سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ چودھری محمد یاسین نے برفباری کے دنوں کافی کام کیا ہے اور عوام کو ہر ممکن راحت پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ اس لیے ان کو سخت سردی کے دنوں میں منتقل کیا جانا صحیح نہیں ہے۔ اس لیے ہم لوگ گورنر سے نائب کمشنر کو ٹرانسفر کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیول انتظامیہ میں حکومت کی طرف سے 13 اعلیٰ افسران کا ٹرانسفر کرنے کے احکامات صادر کیے گئے تھے، جس میں سے 4 آئی اے ایس افسران اور 6 ضلع ترقیاتی کمشنروں سمیت 13 افسران کے تبادلے اور انکی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں، انھیں احاکامت میں سے موجودہ نائب ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین کو بھی ٹرانسفر کرکے نیشنل ہیلتھ مشن کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے، وہیں صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شری کانت بالا صاحب کو تبدیل کرکے ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل

ABOUT THE AUTHOR

...view details