شعبہ سماجیات کے اسکالر بلال احمد گرچہ سلائی کے کام میں ماہر نہیں ہیں تاہم کوروناوائرس کے بڑھتے پھیلائو اور ماسک کی قلت کے پیش نظر انہوں نے بھی عوامی خدمت کے پیش نظر گھر میں ہی ماسک تیار کرنے کی ٹھان لی۔
سلائی میں مہارت نہ ہونے اور خام مال کی قلت جیسی مشکلات کے باوجود بلال اس وقت اپنے گھر میں ماسک تیار کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کا پی ایچ ڈی اسکالر ماسک بنانے اور تقسیم کرنے میں مشغول بلال احمد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اب تک قریباً 500ماسک تیار کرکے عوام میں تقسیم کیے۔
بلال کے مطابق وہ اس کام میں ماہر نہیں ہیں جس وجہ سے وہ کما حقہ معاشرے میں اس وقت ماسک کی ضرورت کو پورا نہیں کر پا رہے ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے اس فن میں ماہر افراد کو سامنے آنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس وبائی صورتحال میں ہر ایک فرد کو اپنی استطاعت کے مطابق خدمت خلق کے لیے سامنے آنا چاہئے۔‘‘
خدمت خلق سے سرشار بلال جیسے کئی افراد مہلک کوروناوائرس کے چلتے اپنا بھرپور تعاون پیش کرکے ایک مثال قائم کر رہے رہیں۔