سری نگر: جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں تازہ چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔ کس مقصد کے تحت یہ کارروائی انجام دی گئی ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج پولیس اور سی آر پی ایف کے تعاؤن سے قومی تحقیقاتی ایجنسی کے دستوں نے شوپیاں ضلع کے ترینج اور گنڈ ہادو علاقوں میں چھاپہ مارے۔ این ائی اے کی ٹیمیں آج صبح ہی ترینج اور گنڈ ہادو پہنچی اور وہاں چھاپے مار کاروائیاں شروع کردیں ۔ خبر تحریر کرنے تک این ای اے کی طرف سے چھاپہ مار کاروائیاں جاری تھی ۔تاہم یہ چھاپے کن کے گھروں پر مارے جارہے ہیں اس حوالے سے ابھی تک کوئی جانکاری نہیں ملی ہے۔
ضلع کولگام کے علاقہ رام پورہ قیموہ میں ایجنسی کی جانب سے رؤف احمد شیخ ولد غلام نبی شیخ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ وہیں دوسری جانب پونچھ کے کچھ علاقوں میں بھی چھاپہ مار کاروائی جاری ہے۔