اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shopian Gunfight, Militants Escape: شوپیان انکاؤنٹر، عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب - عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب

جنوبی کشمیر South Kashmirکے شوپیان ضلع میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین بدھ کی رات شروع ہوئے انکاؤنٹر میں عسکریت پسند مبینہ طور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فورسز اہلکاروں کو چکمہ دینے میں کامیاب Shopian Gunfight, Militants Escapeرہے۔

شوپیان انکاؤنٹر، عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب
شوپیان انکاؤنٹر، عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب

By

Published : Apr 7, 2022, 12:44 PM IST

گزشتہ رات قریب ساڑھے دس بجے ضلع شوپیاں کے ہری پورہ، ترینج علاقے میں گولیوں کی گن گرج سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، Shopian Encounterبعد ازاں معلوم ہوا کہ علاقے میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔ Encounter in South Kashmir’s Shopianمقامی لوگوں نے بتایا کہ انکاؤنٹر شروع ہونے کے پہلے مرحلے میں ہی گولیوں کا زبردست تبادلہ ہوا جو کچھ دیر تک جاری رہنے کے بعد رک گیا۔

ابتدائی مرحلے کے بعد فورسز اہلکاروں نے جمعرات کی صبح علاقے میں گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا جو قریب گیارہ بجے تک جاری رہا، تاہم فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے بیچ کوئی آمنا سامنا نہ ہونے کے بعد فورسز اہلکاروں کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔ Militants give slip to forces in Shopian gunfightغالب گمان ہے کہ عسکری پسند اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیں:رواں برس 100 سے زائد عسکریت پسند ہلاک کیے گئے: پولیس

ABOUT THE AUTHOR

...view details