جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے دورے کے دوران مطالبات اور امور کا جائزہ لینے کے لئے مختلف وفود سے بات چیت کی اور کہا کہ ترقیاتی عمل کے لئے عوامی سطح پر فعال شرکت لازمی ہے اس پر خصوصی توجہ دینا بھی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے شوپیان دورہ کے دوران گوجر بکروال ہوسٹل کا افتتاح بھی کیا۔
جموں و کشمیر کے عوام ترقی کی راہ پر چلنا چاہتے ہیں کمشنر سکریٹری پی ڈی ڈی، محکمہ پنچایت راج اور اطلاعات، روہت کنسل، ڈویژنل کمشنر پنڈورنگ کے پولے، ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین کے علاوہ تمام سیول اور پولیس افسران، چیف ایجوکیشن آفیسر اور وارڈن گجر اور بکروال ہاسٹل موقع پر موجود تھے۔
ایل جی نے ضلع کو نئی بلندیوں اور ترقی تک لے جانے کے لئے ہر ممکن تعاون اور مدد کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے تمام اشاریوں پر شوپیان کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور افسران پر زور دیا کہ وہ مزید جوش و جذبے کے ساتھ کام کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کے اے ایس میں پہلا مقام حاصل کرنے والی خاتون
دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے کئی وفود سے ملاقات کی اور ان کی شکایات، ان کے پیش کردہ مطالبات کا جائزہ لیا۔ وفد کے ممبروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے بتایا کہ حکومت جموں و کشمیر کے عوام کی ترقیاتی ضروریات کو حاصل کرنے کے لئے مختلف اقدامات اٹھا رہا ہے، جس میں خصوصی توجہ کے ساتھ ترقیاتی عمل میں عوام کی شرکت کے ذریعے جمہوریت کی مجموعی سطح کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ عوامی فلاح و بہبود کی اسکیموں کے موثر نفاذ پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے مقامی لوگوں سے کہا کہ وہ مختلف فلاحی منصوبوں کا زیادہ سے زیادہ فائدے اٹھائیں اور حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے ترقیاتی پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔