اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیٹے کی یاد میں آنسو ہیں کہ تھمتے نہیں! - کشمیر میں لاپتہ افراد

لاپتہ نوجوان کی روتی بلکتی ماں نے کہا کہ 'جن کے پاس بھی میرا بیٹا ہے، اللہ کے واسطے وہ اسے واپس بھیج دیں۔ آنے والے دنوں میں اس کی بہن اور بھائی کی شادی ہے، ان کی ہاتھوں میں مہندی لگی ہے'۔

والدہ نے بیٹے سے گھر واپس لوٹنے کی اپیل کی ہے
والدہ نے بیٹے سے گھر واپس لوٹنے کی اپیل کی ہے

By

Published : May 25, 2020, 1:06 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں 22 سالہ ایک نوجوان 19 مئی سے لاپتہ ہے۔ اہلخانہ نے بیٹے سے گھر واپس لوٹنے کی درمندانہ اپیل کی ہے ۔

والدہ نے بیٹے سے گھر واپس لوٹنے کی اپیل کی ہے

تفصیلات کے مطابق ضلع کے ہیف کھری علاقے کا رہنے والا 22 سالہ نوجوان ندیم الزماں ولد عبد الحمید نائیکو 19 مئی کو اپنے گھر سے نکلا جسکے بعد وہ لاپتہ ہیں اور اپنے گھر کو واپس نہیں پہنچا۔

ندیم کی والدہ نے کیمروں کے سامنے گڑگڑاتے ہوئے اپنے بیٹے سے یہ اپیل کی کہ وہ گھر لوٹ آئے۔ انہوں نے رو رو کر اپیل کی ہے' جس اللہ کے واسطے میرے بیٹے کو واپس بھیج دیں۔ جس کسی کے پاس بھی ان کا بیٹا ہیں وہ اسے جلد از جلد رہا کرکے اپنے گھر کو بھیجے'۔

والد نے کہا کہ 'میں اس سے گھر لوٹنے کی بھیک مانگتی ہوں۔ اگر اس نے ایسا نہیں کیا تو میں مر جاؤں گی'۔

مقامی لوگوں کے مطابق یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ندیم الزماں نے عسکریت پسندی کا راستہ اپنا لیا ہیں اور وہ عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہوا ہے، تاہم اسکی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details