گزشتہ چند روز سے ملک کے مختلف حصوں سمیت وادی میں بھی عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملوں میں اضافے کے بعد اب ماسک پہننے سمیت رہنما خطوط کی پاسداری کو یقینی بنائے جانے پر زور دیا جا رہا ہے۔
ضلع شوپیاں میں انتظامیہ نے ماسک پہننے کو لازمی قرار دیتے ہوئے ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف سخت ایڈوائزری جاری کی ہے۔
شوپیاں: ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف ہوگی کارروائی انتظامیہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے لوگوں سے گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے تاکہ ’’کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے میں مدد فراہم ہو سکے۔‘‘
انتظامیہ نے حکمنامے میں مزید کہا ہے کہ جو بھی شخص اس کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف پانچ سو روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملوں میں اضافے کے بعد منسٹری آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر، حکومت ہند نے لوگوں کو کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔