اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیان میں ریت اور باجری نکالنے سے مقامی لوگ پریشان

ضلع شوپیان کے پدپاون علاقہ کے نالہ رمبہ آرہ سے ریت مافیا غیر قانونی طور پر ریت اور باجری نکالنے سے مقامی شہریوں کو جان و مال کا خطرہ لاحق ہے۔

illegal sand extraction in shopian padpawan
شوپیان میں ریت اور باجری نکالنے سے مقامی لوگ پریشان

By

Published : Apr 29, 2021, 12:31 PM IST

جموں و کشمیر، ضلع شوپیان کے پدپاون علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے نالہ رمبہ آرہ سے ریت اور باجری نکالنے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو جان ومال کا خطرہ لاحق ہیں۔

شوپیان میں ریت اور باجری نکالنے سے مقامی لوگ پریشان

مقامی لوگوں کے مطابق دوران شب ریت مافیا نالہ رمبہ آرہ میں مشینری لگا کر ریت اور باجری نکال رہے ہیں جس کی وجہ سے نالہ رمبہ آرہ نے خطرناک شکل اختیار کرلی ہے۔

مقامی شخص نے بتایا کہ ٹریکٹر، ٹپرز اور بلڈوزر لگا کر اس نالہ کو کھنڈرات میں تبدیل کیا گیا ہے اور یہ ریت مافیا مقامی آبادی میں مشنری لگا کر ریت نکالتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کے گھروں کو کافی نقصان پہنچا ہے اور ساتھ ہی محکمہ جل شکتی کی طرف سے بچھائی گئی پائپیں بھی پھٹ گئی ہے اور باندھ بھی توڑ دیے ہیں۔

لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے اس سے پہلے بھی ضلع کے اعلیٰ عہدیداروں تک اس مسئلہ کو پہنچایا تھا، تاہم گزشتہ کئی برسوں سے اس ناجائز کام پر روک نہیں لگائی گئی ہے، مقامی لوگوں نے ریت مافیا کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details