اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hybrid Militant arrested یوٹیوبر صحافی پر حملے میں ملوث دو ہابرڈ عسکریت پسند گرفتار، پولیس - جموں وکشمیر پولیس

جموں وکشمیر پولیس نے شوپیاں میں یوٹیوبر صحافی پر حملے میں ملوث دو ہابرڈ عسکریت پسندوں کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت سہیب ریاض اور عنایت اللہ اقبال ساکنان سیدہ پورہ کے بطور ہوئی ہے۔

hybrid-militant-involved-in-attack-on-youtuber-arrested-in-shopian-police
یوٹیوبر صحافی پر حملے میں ملوث دو ہابرڈ عسکریت پسند گرفتار، پولیس

By

Published : Mar 31, 2023, 5:15 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر پولیس نے شوپیاں میں یوٹیوبر صحافی پر حملے میں ملوث دو ہابرڈ عسکریت پسندوں کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ سال شوپیاں کے ہر پورہ پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقے میں یوٹیوبر صحافی پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا۔ اس حملے کے بعد پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 116/2022کے تحت کیس درج کرکے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر متعدد مشتبہ افراد کو پوچھ تاچھ کی خاطر گرفتار کیا۔

ان کے مطابق دوران تفتیش سہیب ریاض ولد ریاض احمد میر اور عنایت اللہ اقبال ولد محمد اقبال وانی ساکنان سیدہ پورہ پائین نے اپنا جرم قبول کیا۔ موصوف ترجمان نے بتایا کہ گرفتار شدگان ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم ٹی آر ایف کے ساتھ وابستہ ہے اور دونوں ہابرڈ عسکریت پسند کے بطور اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ہابرڈ عسکریت پسندوں کی نشاندہی پر پولیس اور 44 آر آر نے سیدہ پورہ پائین میں سیب کے باغ سے ایک پستول ، ایک میگزین، پانچ گولیوں کے راؤنڈ اور ایک آئی ای ڈی برآمد کرکے ضبط کی۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details