جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے کئی علاقوں جن میں کچھ ڈورہ، چیک کچھ ڈورہ، نوگام، چیک نوگام، چھتری پورہ، رکھ پورہ اور دانگام وانگام اور انکے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ روز قریب 2 بجے تیز بارش اور ژالہ باری شروع ہوئی۔ کچھ منٹ تک جاری رہنے والی طوفانی بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں سیب، بادام، اخروٹ، چیری اور دھان کی فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
شوپیان کے کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری
طوفانی بارشوں اور ژالہ باری نے نہ صرف کسانوں کی امیدوں کو چکنا چور کر دیا ہے بلکہ باغبانوں کو بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
شوپیان کے کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری
انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ان کی مدد کریں۔ انھیں پچھلے کئی سالوں سے بہت نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔
ادھر راجور اور قاضی آباد علاقوں میں ژالہ باری سے سیب کے باغات کو نقصان پہنچا ہے۔
یاد رہیں کہ شوپیان ضلع کی زیادہ تر آبادی سیب کے کاروبار سے منسلک ہے۔